ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گورنر، ایل جی غیر بی جے پی حکومتوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں: مجید میمن

گورنر، ایل جی غیر بی جے پی حکومتوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں: مجید میمن

Mon, 16 Jan 2023 12:03:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ترنمول لیڈر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن مجید میمن نے مرکزی حکومت پر غیر بی جے پی حکومتوں کے خلاف گورنر اور ایل جی کے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مجید میمن نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ مہاراشٹر، کیرالہ، مغربی بنگال، تمل ناڈو - ریاست بہ ریاست اور پھر دہلی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرز وغیرہ کو مقامی انتظامیہ کی مخالفت کرنے اور غیر بی جے پی حکومتوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کرنے کی ہدایات کے ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے بھیجا جاتا ہے۔

مجید میمن نے مزید کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) اور چیف منسٹر کے درمیان مختلف مسائل پر اختلاف ہیں اور اسی طرح کیرالہ کے گورنر اور سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں محاذ کی ریاستی حکومت سے اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ اس سے قبل جب جگدیپ دھنکھڑ مغربی بنگال کے گورنر تھے تو ان کے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اختلافات تھے۔


Share: